صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے پرتگال اورمیانمارکیلئے پاکستان کے نامزد سفرائ کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

بدھ 6 مارچ 2024 20:10

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے پرتگال اورمیانمارکیلئے پاکستان کے نامزد سفرائ  کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2024ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پرتگال اور میانمار کیلئے پاکستان کے نامزد سفرائ کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں ہیں ۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان دوست ممالک کے ساتھ تجارتی و معاشی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے ، پاکستان اور پرتگال کے مابین تجارت مزید بڑھانے کیلئے کام کریں،پاکستان ملک میں معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنیکیلئے کوشاں ہے ، غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کے کاروبار دوست ماحول سے بھرپور فائدہ اٹھائیں،پاکستان اور پرتگال کے مابین سیاسی، ثقافتی اور عوامی روابط کو مزید تقویت دینا ہوگی،دونوں ممالک کے درمیان سیاسی سطح پر تبادلوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ، پرتگال کی کمپنیاں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان کے تربیت یافتہ انسانی وسائل سے مستفید ہوسکتی ہیں، صدر مملکت نے پرتگال کیلئے نامزد پاکستانی سفیر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے میانمار کیلئے نامزد پاکستانی سفیر عمران حیدر کی بھی ملاقات کی ۔صدر مملکت نے پاکستان اور میانمار کے مابین دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر زوردیا۔صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان او رمیانمار کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے کاروباری شعبے میں روابط بڑھانا ہوں گے ،پاکستان کا قدیم بدھ مت ورثہ دونوں ملکوں کو سیاحتی اور ثقافتی میدانوں میں مزید قریب لا سکتا ہے، صدر مملکت نے میانمار میں نامزد سفیر کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں