آزاد کشمیر بار ، سپریم کورٹ بار کی وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف عمران خان کے بیان کی مذمت

پیر 31 جولائی 2017 18:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2017ء) آزاد کشمیر بار کونسل، سپریم کورٹ بار کونسل اور ہائی کورٹ بار کونسل کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف عمران خان کے بیان کی شدید مذمت کی ہے، نازیبا الفاظ اور میڈیا کی جانب سے غلط پروپیگنڈا کے خلاف ہائی کورٹ بار نے (آج) منگل کو احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو بار کونسل کے وائس چیئرمین شوکت کیانی نے کہا کہ عمران خان نے کشمیریوں کے منتخب وزیراعظم کے بارے میں جو الفاظ ادا کئے وہ ناقابل برداشت نہیں۔

سپریم کورٹ بار کونسل کے جنرل سیکرٹری شجاعت حسین نے کہا کہ عمران خان سیاست ضرور کریں لیکن پاکستان اور کشمیریوں کے رشتے کو کمزور نہ کریں۔ وکلاء رہنما رزاق کشمیری نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی رہنما فاروق حیدر کو غداری کے سرٹیفکیٹ نہ دیں، نازیبا الفاظ اور میڈیا کی جانب سے غلط پروپیگنڈا کے خلاف ہائی کورٹ بار نے منگل کو احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں