جنگلات زمین کا زیور ہیں، جنگلات کی بقا ء میں انسانی زندگی کی بقا ء ہے،محمد فاروق حیدر
آزادکشمیر میں جنگلات کی کٹائی کرنے والوں کے خلاف محکمہ سخت ترین ایکشن کرے، لکڑی چوری اور کاٹنے والا جتنا بااثر ہو بلا تفریق کارروائی کی جائے ،کوئی رعائت نہ برتی جائے ، یہ آنے والی نسلوں کی بقا کا مسئلہ ہے،وزیر اعظم آزادکشمیر
جمعہ 17 جولائی 2020 20:22
(جاری ہے)
حکومت آزادکشمیر کے گزشتہ چار برس کے دوران کی جانے والی شجرکاری کے نتائج بہترین ہیں۔
بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے حوالے سے حکومت آزادکشمیر کا منصوبہ پاکستان بھر میں مثال ہے ۔ اس سال 62ملین پودہ جات کی افزائش کا ہدف تھا اس کو نہ صرف پورا کرنے بلکہ ہدف سے زیادہ کام کرنے پر سردار میر اکبر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ موسم بہاد میں محکمہ جنگلات نی27ہزار ایکڑ رقبے پر شجرکاری کی جبکہ مون سون کے دوران12ہزار ایکڑ رقبے پر شجرکاری کی جائے گی۔ آزادکشمیر میں ٹین بلین سونامی ٹری پراجیکٹ کامیابی سے جاری ہے ۔ وزیر اعظم پلانٹس آف پاکستان کے زیر اہتمام مون سون شجرکاری مہم کا جموں وکشمیر ہائوس میں افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ اس موقع پر وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان ، سیکرٹری جنگلات سید ظہور الحسن گیلانی، پرنسپل سیکرٹری احسان خالدکیانی اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے ۔ وزیر اعظم نے پودا لگا کر اپنے دست مبارک سے شجرکاری مہم کا افتتاح کیا ۔ وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر نے کہاکہ آزاد خطہ کو سرسبر و شاداب بنانے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھار ہی ہے ۔ خطہ کشمیر سرسبز ہونے میں اپنی مثال آپ ہے ۔ بالائی علاقہ ہونے کی وجہ سے کشمیر قدرتی طور پر پاکستان کے زیریں علاقوں کیلئے واٹر شیڈ کا کام کرتا ہے اور مظفرآباداور پونچھ کا 88فیصدCatchmentایریا پاکستان کے زیریں علاقوں کیلئے واٹر بینک کا کام کرتا ہے ۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور ان کی حفاظت یقینی بنانے سے ہم آنے والی نسلوں کو نہ صرف محفوظ بنا سکتے ہیں بلکہ موسمیاتی اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے رونما ہونے والے حالات کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ آزادکشمیر میں جنگلات کی کامیابی اور زیادہ سے زیادہ شجرکاری کا براہ راست تعلق پاکستان کے زیریں علاقوں میں زراعت کی پیداوار اور پانی کے نظام سے بھی ہے ۔ پاکستان کے زیریں علاقوں میں مطلوبہ پانی کی دستیابی کے لیے ضروری ہے کہ آزادکشمیر کی سرسبزی اور شادابی قائم رہے اورحکومت آازدکشمیر نے گزشتہ چار سالوں میںا س حوالے عملی اقدامات اٹھائے بالخصوص گزشتہ سال کی جانے والی شجرکاری کا تناسب نوے فیصد سے زائد ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے شجرکاری کی حفاظت کی جائے ۔ عوا م الناس سے اپیل ہے کہ محکمہ کے ذمہ داران کے ساتھ ملکر شجرکاری اور شجرپروری کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہاکہ آزاد کشمیر میں بدقسمتی سے جنگلات کی کٹائی کا رحجان موجود ہے جوکہ انتہائی خطرناک ہے ۔ محکمہ جنگلات اور آزادکشمیر کی جملہ انتظامیہ کو حکم دیتا ہوں کے جہاں بھی جنگلات کی کٹائی یا اس حوالے سے کوئی خلاف ورزی ہو تو کسی قسم کی کوئی رعائت نہ برتی جائے ۔ خواہ کتنا با اثرکیوں نہ ہو، ریاست آپ کے پیچھے کھڑی ہوگی۔ کسی کو سرکاری وسائل کو لوٹنے اجازت نہیں ہے ۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہاکہ محکمہ جنگلات نے شاندار کام کیا ہے مگر بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے ۔ محکمہ کے ملازمین اپنے فرائض ذمہ داری اور جانفشانی سے ادا کریں ۔ سب ملکر آزادکشمیر کو سرسبز و شاداب اور دیگر علاقوں کیلئے مثالی خطہ بنائیں گے ۔ آج آزاد کشمیر نہ صرف بلین ٹری سونامی پراجیکٹ میں پہلے نمبر پر ہے بلکہ انشاء اللہ دیگر شعبہ جات کے حوالے سے بھی پہلے نمبر پر رہے گا۔ حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ عوام از خود بھی جنگلات کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ ہمارا قومی اثاثہ ہے اور سب اس سے بلا تخصیص مستفید ہوتے ہیں۔میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عدت نکاح کیس میں جج شاہ رخ ارجمند پر خاور مانیکا کا عدم اعتماد
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
ایف آئی اے زونل آفس اسلام آباد میں انسپکٹر عمران احمد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے کی مذمت
’’ایک میان میں دو تلواریں‘‘
آرمی چیف کی سانحہ 9مئی کے فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 20افراد کی سزا معافی اور رہائی کا حکم
بیرسٹر سلطان کی برطانوی حکومت کی طرف سے تعینات کئے جانیوالے پہلے کشمیری نژاد جج بیرسٹر اظہر اقبال کو ..
جسٹس (ر) تصدق جیلانی کو کمیشن سربراہ بنانے سے پہلے رضامندی حاصل کی تھی، اعظم نذیر
میانوالی، موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق، خاتون شدید زخمی
ملک کے 6 اضلاع میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
میانوالی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
گندم خریداری میں تاخیر پر احتجاج، حکومت نے کسان رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے دی
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی