دوآبہ کا رہائشی 22 سالہ نوجوان ملک محمدفہیم ولد محمد حسین اڑوڑاچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا

بدھ 16 فروری 2022 13:10

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2022ء) میانوالی کے نواحی گائوں دوآبہ کا رہائشی 22 سالہ نوجوان ملک محمدفہیم ولد محمد حسین اڑوڑاچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔خوبصورت نوجوان کی اچانک وفات پر پورے علاقہ کی فضا سوگوار۔مرحوم کو نمازجنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں انتہائی سوگوار ماحول میں سینکڑوں اشک بارآنکھوں کے سامنے سپرد خاک کردیا گیا۔

مرحوم ملک فہیم اڑوڑ کے ختم قل شریف آج بروز منگل صبح دس بجے جامع مسجد بلال دوآبہ میں ادا کیے جائیں گے۔مرحوم ملک محمد صدیق نے دوآبہ ریلوے پھاٹک کے قریب دکان بنائی ہوئی تھی اور وہ معمول کے مطابق اپنی دکان پر موجود تھا نماز ظہر کی مسجد میں ادائیگی کے بعد گھر آیا تو اسے اچانک دل کا شدید دورہ پڑا اور اسے ہلکی سی قے آئی اور اسکی روح پرواز کر گئی۔

(جاری ہے)

نوجوان کی موت کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور اسکے گھر میں کہرام مچ گیا۔مرحوم کی نماز جنازہ خطیب جامع مسجد بلال دوآبہ قاری محمد اسماعیل فاروقی نے پڑھائی جس میں علاقہ بھر کی سیاسی سماجی شخصیات سرکاری ملازمین اور معززین علاقہ سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے وقت بھی انتہائی رقت آمیز مناظر تھے اور مرحوم کے بھائی اور رشتہ دار دھاڑیں مار مار کر روتے نظر آئے۔

علاقہ کی معروف شخصیات سابق سینئر ہیڈ ماسٹر ملک محمد بشیر بھچر صوبیدار حاجی نزیر احمد صدر جماعت اسلامی صوبیدار محمد زمان کالم نگار صحافی ملک عبدالمجید بھمب انسپکٹر ملک سیف اللہ,ملک ارشاد حسین بھچر حاجی ملک اظہرجاوید بھمب ملک غلام فرید بھمب ملک احمد سعید بھچرحافظ محمد اسحاق بھچر ملک محمداکرم بھمب ملک ظفر اقبال بھمب ملک محمد آصف بھمب ملک بشیرپروانہ ملک بابربشیر تحصیل صدر انصاف یوتھ ونگ سابق نائب ناظم ملک رفیق احمد بھمب سابق کونسلر ملک اعجاز منڈا حاجی غلام فرید عطاری فلک شیر گھلوحاجی فوج علی اورمعززین علاقہ سمیت ہزاروں افرادنے مرحوم ملک محمد فہیم اڑوڑ کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکے لواحقین اور بھائیوں سے اظہار تعزیت اور افسوس کرتے ہوئے انکی مغفرت کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں