ہرنولی شہر میں کروڑوں روپے کے فنڈز سے نصب ہونے والی سیوریج لائن کی بندش سے محلہ نہر پور ہرنولی کی گلیاں گندے پانی کے تالاب بن گئی

بدھ 16 فروری 2022 13:10

میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2022ء) ہرنولی شہر میں کروڑوں روپے کے فنڈز سے نصب ہونے والی سیوریج لائن کی بندش سے محلہ نہر پور ہرنولی کی گلیاں گندے پانی کے تالاب بن گئی سکول جانے والی طالبات طلبا اور علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن بن گئی ۔سیوریج لائن کی صفائی نہ ہونے سے علاقہ مکینوں شدید پریشان ڈپٹی کمشنر میانوالی خرم شہزاد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

ہرنولی کے شہریوں رانا محمد رانا محمد اسلم رانا محمد اکرم ملک ریاض کانجن سابق کونسلر ملک گل جہان چھینہ صحافی عطا حسین متراہ اوردیگر درجنوں محلہ مکینوں نے کہا کہ سیوریج لائن کی صفائی کے لیے جب ٹاون کمیٹی ہرنولی کو کہا جائے تو وہ کہتے ہیں ہمارے پاس نہ عملہ صفائی ہے نہ مشینری اگر اسسٹنٹ کمشنر پپلاں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پپلاں کو صفائی کا کہیں تو وہ کہتے ہیں ہرنولی شہر کا علاقہ ہماری حدود میں نہیں آتا اور شہریوں کی زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے گلیوں سے گزرنے کا راستہ بھی نہیں گندے اور بد بودار پانی سے گلیاں فلتھ ڈپو اور تالاب بن گئی ہیں اور وبائی امراض پھیل رہے ہیں نمازی مسجد تک نہیں جا سکتے۔

(جاری ہے)

شہریوں نے وزیر جنگلات پنجاب محمد سبطین خان اور ڈپٹی کمشنر میانوالی خرم شہزاد سے اپیل کی کہ ہرنولی شہر کی گلیوں میں نصب شدہ سیوریج لائن کی صفائی اور نکاسی آپ کا مستقل بندو بست کیا جائے اور ہنگامی بنیادوں پر بند سیوریج لائنوں کو کھلوا کر چلایا جائے تاکہ شہریوں کو عزاب سے نجات ملے۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں