میانوالی، 4 مختلف حادثات و واقعات میں تین افراد جاں بحق، 8 افراد زخمی ہو گئے

ہفتہ 26 مارچ 2022 12:59

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2022ء) 4 مختلف حادثات و واقعات میں تین افراد جاں بحق 8 افراد شدید زخمی ہو گئے چکڑالہ ڈھوک پیر خیل میں کچے راستے سے ایک نامعلوم نوجوان کی نعش ملی جسے خدشہ ہے کہ قتل کیا گیا تھا جسکی شناخت نہ ہو سکی دوسرے واقعہ میں قصبہ دلیلی والا میں روات سے گھر واپس آنے والا نوجوان کانسٹیبل محمد شہزاد گھر میں مبینہ طور پر کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا وہ پنجاب کانسٹیبلری روات بٹالین میں تعینات تھا تیسرے واقعہ میں واں بھچراں میں اشفاق نامی نوجوان نے مبینہ طور پر گھریلو تنازعہ پر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی اسے ہوسپٹل داخل کرایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا چوتھے حادثے میں حافظ والہ ہرنولی روڈ پر کار اور رکشہ میں ٹکر سے 8 افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں مرد خواتین اور بچے شامل تھے جنہیں قریبی ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں