امجد خان نیازی کا الیکشن سے دست بردارہونے کا اعلان

بدھ 20 دسمبر 2023 20:10

میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 دسمبر2023ء) میانوالی سے امجد خان نیازی نے موجودہ الیکشن سے دست بردار ہونے کا اعلان کر دیا۔امجد خان نیازی نے کہا کہ 9مئی کے واقعہ کی میں نے مذمت کی تھی،موجودہ حالات ٹکراؤ کی صورتحال پیدا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

امجد خان نیازی کا کہنا تھا کہ میں تحریک انصاف سے اپنی سیاست علیحدہ کر رہا ہوں،اس موقع پر انہوں نے آنے والے الیکشن سے دست برداری کا اعلان بھی کیا۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں