ش*میانوالی سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی دوسری مرتبہ جمع کرا دیے گئے

۳حالات کی سنگینی کی وجہ سے دوسری مرتبہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں: بلال عمر بودلہ ایڈووکیٹ

اتوار 24 دسمبر 2023 19:50

ٴمیانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2023ء) میانوالی سے قومی اسمبلی کی نشست کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی دوسری مرتبہ جمع کرا دیے گئے۔

(جاری ہے)

بیرسٹر لامیہ نیازی اور بلال عمر بودلہ ایڈووکیٹ نے این اے 89 میانوالی کے لیے عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔بلال عمر بودلہ نے کہا کہ حالات کی سنگینی کی وجہ سے دوسری مرتبہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں