ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص کی جانب سے سال24 -2023 کے نویں جماعت کےآن لائن انرولمنٹ سسٹم کا اغاز کردیا گیا

جمعہ 1 دسمبر 2023 16:18

میر پور خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2023ء) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین سید ذوالفقار علی شاہ کی پہلی کامیابی سال24 -2023 کے نویں جماعت کے ان لائن انرولمنٹ سسٹم کا اغاز کر دیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کے طلبہ و طالبات سائنس ریگولر ، جنرل (ریگولر) اور جنرل (پرائیوٹ) میں اپنا انرولمنٹ فارم بھر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری بورڈ نے اسکولوں کے سربراہان کو مطلع کیا کہ نوٹیفکیشن میں درج فیس شیڈول کے مطابق 4 دسمبر سے 30 دسمبر 2023 تک پورٹل ویب سائٹ http:/online/bisempk.edu.pkپرفارم اپلوڈ کرنے کو یقینی بنائیں آخری تاریخ گزرنے کے بعد لیٹ فیس لاگو ہوگی۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر آن لائن فارم اپلوڈ کرنے میں کسی بھی قسم کی دشواری ہو تو بورڈ کے سٹاف غلام الحسن رابطہ نمبر0331373783 اور عارف ملک رابطہ نمبر03333636157 سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔\378

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں