میرپورخاص، پولیس نے روپوش ملزم سمیت سات ملزمان گرفتار کرلیے

اتوار 13 جنوری 2019 18:00

میرپورخاص ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2019ء) ایس ایس پی میرپورخاص کی خصوصی ٹیم نے تھانہ مہران کی حدود کرسچن کالونی میں گٹکا فیکٹری پر چھاپہ مارکر ملزمان فیضان کلر، سجاد لٴْنڈ، سلمان لٴْنڈ، علی حسن لٴْنڈ اور احمد مری کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے گٹکا بنانے کا خام مال و سامان گٹکے سے بھرے ٹب اور آٹھ سو 800 عدد تیار شدہ دیسی ساختہ گٹکے برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ الزم نمبر 02/2019 جرم دفعہ 269، 273، 34 تعزیرات پاکستان, مہران تھانے پر درج کر دیا۔

(جاری ہے)

دوسری کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ محمودآباد، عابد نون نے والکرٹ ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم حنیف بگھیو اور روپوش ملزم اقبال مکرانی کو گرفتار کرلیا ، جبکہ ملزم شاکر مکرانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، ملزمان کے قبضے سے 170 گرام چرس برآمد کرکر کے ان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 04/2019 جرم دفعہ 9A نارکوٹکس ایکٹ، تھانہ محمودآباد پر درج کر دیا، جبکہ روپوش ملزم جو میرپورخاص پولیس کو مطلوب تھا، تھانہ محمودآباد کے منشیات فروشی کے مقدمہ الزام نمبر 03/2019 ،جرم دفعہ 9A نارکوٹکس ایکٹدرج کر کے گرفتار کر لیا ۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں