میرپورخاص پولیس کی گٹکا فروش، جرائم پیشہ اور روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، متعدد ملزمان گرفتار

اتوار 29 ستمبر 2019 20:45

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2019ء) ڈی آئی جی میرپورخاص رینج کی ہدایات اور ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کے احکامات کی روشنی میں میرپورخاص پولیس کی گٹکا فروش، جرائم پیشہ اور روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، متعدد ملزمان گرفتار، بڑی تعداد میں انڈین و دیسی ساختہ گٹکے برآمد، مقدمات درج،ایس ایچ او ٹاوؑن کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد مارکیٹ چوک کامیاب کاروائی، گٹکا فروش ملزمان بنام اصغر علی اور علی حسن گرفتار، ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں انڈین و دیسی ساختہ گٹکے برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 93/2019 زیر دفعہ 269, 272, 273 تعزیرات پاکستان، ٹاوؑن تھانے میں درج, ملزمان سے مزید تفتیش جاری.ایس ایچ او محمودآباد کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد محمودآباد ریلوے پھاٹک کامیاب چھاپہ مار کاروائی، ملزم بنام شاکر علی گرفتار، ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں انڈین و دیسی ساختہ گٹکے برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 70/2019 زیر دفعہ 269,270 تعزیرات پاکستان, محمودآباد تھانے میں درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری۔

(جاری ہے)

تھانہ محمودآبادایس ایچ او محمودآباد کی روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف کامیاب کاروائی، روپوش ملزم بنام حسین مکرانی گرفتار، روپوش ملزم سیٹلائٹ ٹاوؑن تھانے کے اقدام قتل اور بلوے کے مقدمہ نمبر 205/2010 میں میرپورخاص پولیس کو مطلوب تھا۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں