کوٹ غلام محمد،دو موٹر سائیکلوں کی ٹکر سے زخمی 40سالہ شخص انتقال کر گیا

جمعرات 25 دسمبر 2014 19:01

کوٹ غلام محمد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) کوٹ غلام محمد کے نزدیک گوٹھ دیہہ نمبر 294 کے موڑ پر گزشتہ روز 2 موٹر سائیکلوں کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں شدید زحمی ہونے والا 40 سالہ شخص محمد ندیم ولد دین محمد حیدرآباد کے اسپتال میں انتقال کرگیا۔ محمد ندیم کی لاش ایمبولینس کے ذریعہ آبائی گاؤں بڈھا کوٹ میں لائی گئی جبکہ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

(جاری ہے)

جاں بحق شخص کی تدفین آبائی قبرستان میں کی گئی ہے جبکہ نماز جنازہ گاؤں بڈھا کوٹ میں ادا کی گئی جس میں عزیز واقارب اور علاقے کے باشندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم محمد ندیم ایک بچے کا باپ تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے اس حادثہ میں گوٹھ دیہہ نمبر 294 کا رہائشی 50 سالہ شخص شوکت علی سانسی موقع پر ہلاک ہوگیا تھا جبکہ محمد ندیم کو نازک حالت کی وجہ سے سول اسپتال میرپور خاص اور بعد ازاں حیدرآباد ریفر کیا گیا تھا‘ اس طرح اس حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں