ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس میر پور خاص میں کرپشن کی خبر اخبارات میں شائع ہونے کے بعد کرپشن کرنے میں ملوث عملے کی نیندیں حرام ہو گئیں

منگل 26 مارچ 2019 23:41

میر پور خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس میر پور خاص میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی خبر اخبارات میں شائع ہونے کے بعد کرپشن کرنے میں ملوث عملے کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں ۔اور اب انہوں نے ثبوتوں کی اہم فائلیں چھپانی شروع کر دی ہیں با وثوق ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اخبارات میں خبر شائع ہونے کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ون )نے ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفس کا دورہ کیا اور مختلف ٹیبلوں پر کام کرنے والے عملے اور کچھ فائیلوں کا جائزہ لیا اور اسٹاف کی حاضری چیک کی جبکہ ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفس کے عملے کی جانب سے مقرر کردہ بروکرز بھی پریشانی کا شکار ہیں کہ اگر ہماری کرپشن کا چٹھا کھل گیا تو ہم بھی لپیٹ میں نہ آجائیں ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس سے وابستہ ملازم نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ عملے کی کرپشن کے سلسلے میں جو تانے بانے ہیںان کی آپس میں مشاورتیں جاری ہیں اور وہ سب مل کر مختلف مقامات پر میٹینگیں کر رہے ہیں جس میں حصہ پتی بٹورنے و دیگر معاملات کو خفیہ انداز میں چلانے کیلئے محفوظ طریقہ واردا ت سوچ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب فرض شناش اور ایماندار عملے میں خبر شائع ہونے کے بعد خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ہمارے آفس کے کرپٹ لوگوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے اور ایماندار لوگوں کو آگے لانا چاہیے تا کہ آفس میں آنے والے سائیلین کے مسائل بنا لئے دئیے جلد حل ہو جائیں اور قومی خزانے کو چونا لگانے کا سلسلہ بھی بند ہو جائے۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں