کورونا کے مریضوں کا علاج محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز کے تحت جاری ہے،ڈویزنل کمشنر میرپورخاص

جمعرات 21 مئی 2020 16:18

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2020ء) ڈویزنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ صحت اللہ تعالیٰ کی عطا کی گئی نعمتوں سے میں ایک بڑی نعمت ہے اس لئے ہمیں اس کی قدر کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورخاص ڈاکٹر مشتاق شاہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکرڈاکٹر مبین میمن اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عمرکوٹ ڈاکٹر اللہ داد سے کورونا وائرس کے مریضوں کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران نے بتایا کہ کورونا کے مریضوں کا علاج محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز کے تحت جاری ہے مریضوں کا علا ج کرنے والے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو مکمل حفاظتی سہولیات فراہم کی گئی ہیں اس وقت تک میرپورخاص ڈویزن میں 2136کورونا کے مشکوک مریضوں کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جس میں سے 48مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان میں سی24مریض علاج کے بعد صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں