ایڈیشنل کمشنر Iمیرپورخاص کی زیر صدارت ڈویژنل لٹی گیشن کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 18 جون 2021 16:08

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) ایڈیشنل کمشنر Iمیرپورخاص ڈاکٹر علی نواز بھوت کی زیرصدارت ان کے دفتر میں حکومت سندھ کے مختلف محکموں میں زیرالتواء عدالتی مقدمات کو نمٹانے کیلئے تشکیل دی گئی ڈویژنل لٹی گیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں میرپورخاص، عمرکوٹ اورتھرپارکر ضلعوں کے پروونشل ہائی ویز،اینٹی انکروچمنٹ ٹریبونل،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،لائیواسٹاک، ایجوکیشن ، ہیلتھ، روینیو، فوڈ، پرائیویٹ اسکولز،پولیس اوردیگر محکموں کے افسران نے شرکت کرکے اپنے اپنے محکموں کے عدالتی مقدمات کی معلومات پیش کی اورجمع کرائے گئے جوابات وکمنٹس سے آگاہ کیا ایڈیشنل کمشنر نے کہا کہ جن مقدمات کے کمنٹس جمع نہیں کرائے گئے ہیںوہ وقت پر جمع کرائیں انہوں نے مزید کہاکہ فیصلوںپر عمل درآمد بھی ہونا چاہئے اس موقع پر سرکاری وکلاء اورمتعلقہ افسران نے اہم معاملات اورمقدمات پر بات چیت کی اجلاس میں اے ڈی سی 2پریم چند،ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر یوسف،ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز دیوندر کمار، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ علی بخش مہر، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر حاکم جلبانی، اسسٹنٹ انجینئر ہائی ویز خالد رضا، ایکسین پروونشل ہائی ویز عامر عظیم، اے سی سامارہ جھامنداس، سپرنٹنڈنٹ اینٹی انکروچمنٹ ٹریبونل خالد حسین، اسسٹنٹ پبلک ہیلتھ شرف الدین ، اسکول ایجوکیشن کے قربان علی اوردیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں