بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے زیراہتمام ’’کریڈٹ منیجمنٹ‘‘ سے متعلق دو روزہ ٹریننگ پروگرام منعقد کیا گیا

بدھ 6 نومبر 2019 19:33

میر پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2019ء) بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے زیراہتمام ’’کریڈٹ منیجمنٹ‘‘ سے متعلق دو روزہ ٹریننگ پروگرام منعقد کیا گیا۔ ٹریننگ پروگرام میں بینک کے میر پور اورکوٹلی زونز کی برانچوں میں تعینات کریڈٹ افسران اور منیجرز کو کریڈٹ منیجمنٹ کے نئے تقاضوں سے متعلق آگاہی دی گئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز یہاں پروگرام کے اختتام پر ایک تقریب منعقد ہوئی ،جس کے دوران مہمان خصوصی راجہ ممتاز علی جو کہ بینک کے بانی سی ای او اور بورڈ ڈائریکٹر بھی ہیں ، نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔

اس ٹریننگ پروگرام کا مقصد بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے عملے میںقرضوں کی مہارت اور کریڈٹ منیجمنٹ کے تجربات کو فروغ دینا تھا تا کہ وہ موجودہ اور مستقبل میں در پیش کریڈٹ چیلنجز کا کامیابی سے مقابلہ کر سکیں۔ ٹریننگ پروگرام کا اہتمام بینک کے کمپلائنس اینڈ ٹریننگ ڈویژن نے کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں