خالد رشید ایڈووکیٹ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کا اجلاس

منگل 16 دسمبر 2014 20:27

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 دسمبر 2014ء)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کا ایک اجلاس زیر صدارت صدر بار خالد رشید ایڈووکیٹ چاچاعلی محمد ہال میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر مرزا محمد امین بیگ ایڈووکیٹ، نائب صدر محمد حلیم خان ایڈووکیٹ، جوائنٹ سیکرٹری سردار غلام مجتبیٰ خان ایڈووکیٹ، سیکرٹری فنانس عقیل احمد ایڈووکیٹ، سیکرٹری لائبریری مس شمائلہ برکت ایڈووکیٹ کے علاوہ دیگر کثیر وکلاء کی تعداد نے شرکت کی ۔

سٹیج سیکرٹری کے فرائض جوائنٹ سیکرٹری سردار غلام مجتبیٰ خان ایڈووکیٹ نے سرانجام دئیے ۔ اجلاس میں آغاز تلاوت کلام پاس سے ہوا تلاوت کلام پاک کی سعادت عقیل احمد جرال ایڈووکیٹ نے حاصل کی ۔ اجلاس کا ایجنڈا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے ممبران کی حتمی ووٹر لسٹ بمطابق رولز بار کونسل ایکٹ ، بار کونسل کو ارسال کرنی تھی جس پر صدر ڈسٹرکٹ بار خالد رشید ایڈووکیٹ نے ایجنڈا کے متعلق اراکین بار کو بریف کیا اور بمطابق بار کونسل رولز حتمی لسٹ مرتب کیے جانے کی قرار داد پیش کی گئی ۔

(جاری ہے)

جس پر تمام اراکین بار نے اتفاق رائے سے حتمی ووٹر لسٹ بمطابق بار کونسل رولز تیار کرنے کی منظوری دی جبکہ اس قرار داد کے خلاف کسی بھی ممبر نے اختلاف رائے نہ کیا۔ تمام وکلاء نے صدر بار کی اس کاوش کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ صرف Palace of Bussinessوالے وکلاء کو ہی ووٹ دئیے جانے کا حق دیا جائے ۔ البتہ Visitnig Cauegerووٹ کے علاوہ دیگر سہولیات بار سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ جبکہ دو مختلف بار ایسوسی ایشنز کی ممبر شپ ہونے کی صورت میں ووٹ بمطابق رولز بار کونسل صرف پلیس آف بزنس پر ہی ڈالا جا سکتا ہے ۔ بارکونسل رولز کے بمطابق جن ممبران کے بقایا جات دو سے چار سال تک ہیں ووٹر لسٹ اور ممبر شپ سے نام خارج کر دیا جائے ۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں