پولیس کی کارروائی میں 3 ڈاکوگرفتار

جمعہ 20 اکتوبر 2017 15:28

ملتان۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) تھانہ صدر شجاع آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تین ڈاکوئوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے موٹرسائیکلیں ،نقدی اوراسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر شجاع آباد کے ایس ایچ اوعمردرازخان کو اطلاع ملی کہ تین ڈاکو شہریوں کوناکہ لگا کر لوٹ رہے ہیں جس پر پولیس نے کاروائی کرکے تینوں ڈاکوئوں کو قابو کرکے ان کے قبضے سے 7موٹرسائیکلیں ،ہزاروںروپے اور اسلحہ برآمد کرلیا۔گرفتار ہونے والے ڈاکو ڈکیتی،راہزنی کی متعددوارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ پولیس تھانہ شجاع آباد صدر نے ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں