قندیل بلوچ قتل کیس ،ْملزم ظفر اور دیگر پر فرد جرم عائد ،

کیس کی آئندہ سماعت 19 دسمبر کو ہو گی

بدھ 12 دسمبر 2018 13:57

قندیل بلوچ قتل کیس ،ْملزم ظفر اور دیگر پر فرد جرم عائد ،
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) ملتان کی عدالت میں قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران ملزم ظفر اور دیگر پر فرد جرم عائد کر دی گئی، کیس کی آئندہ سماعت 19 دسمبر کو ہو گی۔

(جاری ہے)

ملتان میں معروف ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں ملزم ظفر کے پیش ہونے پر تمام ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کر دی گئی۔عدالت میں ضمانت پر رہا ملزم مفتی عبدالقوی، اسلم شاہین، حق نواز، عبدالباسط اور ظفر بھی پیش ہوئے۔عدالت نے گواہان پر جرح کے لیے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں