طوفان بادوباراں سے ہونے والے نقصان کے بعد بحالی کاکام شروع

بدھ 24 اپریل 2019 22:50

ملتان ۔24اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد عمر لودھی نے گزشتہ روز میپکو غلہ منڈی سب ڈویژن کے علاقہ اڈاموتی والا میں طوفان بادو باراں میں ہونے والے نقصان کے بعد بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں میں آنے والے طوفان بادوباراں سے اڈاموتی والا میں ہائی ٹینشن کے 4اور لوٹینشن کے 3پولز گرگئے تھے اور بجلی کی فراہمی میں تعطل پیداہواتھا ۔

میپکو کی ٹیموں نے فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بحال کردی جبکہ رہ جانے والے مذکورہ علاقے میں پولز کی تنصیب کا کام شروع کردیاگیا ۔ ایڈیشنل چیف انجینئر نے ایس ڈی او غلہ منڈی سب ڈویژن کی درخواست پر کنسٹرکشن سب ڈویژن کی اضافی نفری بھی فراہم کی اور بجلی کی فراہمی جلد از جلد بحال کرنے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں