نامور ادیب و محقق قاسم خان کو ہم سے بچھڑے 3 برس بیت گئے

منگل 20 اگست 2019 14:55

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) معروف ادیب و محقق اور سفر نامہ نگار قاسم خان کی تیسری برسی منائی گئی، قاسم خان کا تعلق ملتان کے علمی و ادبی گھرانے سے تھا جو 1953ء کو لاہور میں پیدا ہوئے اُن کے والد سرمد مظاہری اور بھائی یحییٰ امجد بھی نامور شاعر تھے۔قاسم خان نے ابتدائی تعلیم ملتان سے حاصل کی، 1975ء میں پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا اور پھر جرمنی چلے گئے۔

(جاری ہے)

انہوںنے اپنی زندگی کا بیشتر وقت جرمنی میں گزارا وہ نفسیات کے اُستاد کی حیثیت سے وہاں کے مختلف اداروں کے ساتھ مُنسلک رہے۔قاسم خان کی کتابوں میںان کایورپی ممالک کا سفر نامہ ،تہذیب کا سفر قابل ذکر ہے قاسم خان نے اپنی زندگی کے آخری چند برسوں ملتان اور جنوبی پنجاب کے ادیبوں اور شاعروں پر تحقیق کی۔یہ کتاب تاحال شائع نہیںہوسکی۔ 20اگست 2016ء کو ان کا طویل علالت کے بعد ملتان میں انتقال ہوا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں