درندہ صفت شخص کی 6 سالہ بچی سے زیادتی

والدین ہمسائے کے گھر شادی پر گئے ہوئے تھے، سجاد نامی شخص نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس

Khurram Aniq خُرم انیق جمعہ 24 جولائی 2020 10:39

شجاع آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-24جولائی2020ء) درندہ صفت شخص کی 6 سالہ بچی سے زیادتی کا واقع پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقع شجاع آباد میں پیش آیا ہے جہاں ایک شخص نے 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ والدین ہمسائے کے گھر شادی پر گئے ہوئے تھے، سجاد نامی شخص نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ بچی کی حالت اس وقت تشویشناک ہے جبکہ اسے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملزم زبردستی بچی کو اپنے گھر لے گیا تھا جہاں اس نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بچی کے شور مچانے پر جب اہل محلہ موقع پر پہنچے تو بچی کو خون میں گرا ہوا پایا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو چکا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچی کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہو گئی ہے جبکہ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ایک الگ ٹیم تشکیل دے دی ہے جس کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ دن قبل بھی اسی طرح کا ایک افسوسناک واقع پیش آیا تھا جس میں ایک سبزی والے نے 7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔ یہ واقع پشاور کے نواحی علاقے میں پیش آیا تھا جہاں ایک کمسن 7 سالہ بچی کو سبزی فروش نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اس بارے میں پولیس کو رپورٹ درج کرواتے ہوئے والد کی جانب سے بتایا گیا کہ گزشتہ روز میری بیٹی سبزی لینے کیلئے گئی تھی جو تھوڑی دیر بعد روتے ہوئے واپس گھر آئی اور بتایاکہ سبزی فروش صنم گل نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ ایک واقع نہیں ہے، اگر ماضی کے واقعات کا حساب لگایا جائے تو اس طرح کے بے شمار واقعات ہمارے سامنے آجاتے ہیں۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ان واقعات میں ابھی تک کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔ کچھ دن قبل بھی اسی طرح کا ایک اور واقع پیش آیا تھا جس میں استاد نے ٹیوشن پڑھنے کیلئے گھر آنے والے 2 کمسن طالب علموں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا، استاد بچوں سے زیادتی کرتے ہوئے ان کی ویڈیو بھی بناتا رہا جو کہ بعد میں وائرل ہوگئی تھی۔

بچوں کے ولدین نے پولیس کو بتایا کہ 12 اور 14 سال کی عمر کے طالب علموں ملزم سارنگ کے گھر ٹیوشن پڑھنےجاتے تھے اور وہیں ان کے استاد نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تاہم پولیس نے والدین کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کر لیا تھا جس کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا تھا۔ تاہم بعدازاں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا تھا جس کے بعد تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ملزم رواں سال ہی ہائی اسکول ٹیچنگ سے ریٹائر ہوا اور چند سال پہلے ہی خیرپور منتقل ہوا تھا، ملزم کے خلاف مقدمے میں دہشت گردی، ٹیلے گرافک ایکٹ اور زیادتی کی دفعات شامل کر لی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں