ڈاکٹر ناطق حیات نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا

جمعرات 23 جنوری 2020 16:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) ڈاکٹر ناطق حیات نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی حیثیت سے چارج سنبھال کرکام شروع کردیا ہے ۔وہ اس سے پہلے ڈیرہ غازیخان میں فرائض انجام دے رہے تھے ۔

(جاری ہے)

چارج سنبھالنے کے بعد بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ملتان جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا اور اہم شہر ہے اس لئیے ہماری ذمہ داری میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوے سروس کے معیا ر کو مزید بہتر کرنے کی ہر ممکن کو شش کرونگا تاکہ ملتان کے شہر یوں میں احساس تحفظ کی فضاء قائم رہے اور انھیں بروقت ایمرجنسی سہولیات ملتی رہیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں