میپکو نے بجلی بندش کاشیڈول جاری کردیا

جمعرات 19 اپریل 2018 23:54

ملتان۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) میپکو ترجمان کے مطابق ملتان شہر کی132KVمان کوٹ گرڈاسٹیشن سے بجلی کی فراہمی کل21اپریل کو چھ بجے صبح سے چار بجے دوپہر تک بند رہے گی اس بندش سے 11KVنواں شہر، سلارواہن، جھوک وینس، نیوموسیٰ پاک اور نیومتی تل فیڈرز متاثرہوں گے ۔

(جاری ہے)

20اپریل کو 132KVکوٹ چھُٹہ گرڈ اسٹیشن سے منسلک11kVوائی ٹی ایم،ٹھٹھہ،غوث آباد اور بستی جام فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک،21اپریل کو 132KVبغداد گرڈ اسٹیشن سے منسلک11KVکالج روڈ ٹو فیڈرز سے صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک،132KV میانوالی قریشیاں گرڈ اسٹیشن سے منسلک 11KV ظاہر پیر ، میانوالی قریشیاں 11 اور سردار گڑھ (میانوالی قریشیاں12)فیڈرز سے نو بجے صبح سے ایک بجے دوپہرتک،132KVوہاڑی گرڈ اسٹیشن سے منسلک 11KV ڈبلیو ورکس اور چک22/WBفیڈرز سے ساڑھے نو بجے صبح سے ڈیڑھ بجے دوپہر تک،132KVعارف والا گرڈ اسٹیشن سے منسلک 11KVگلشنِ اقبال،پاور ہائوس، سٹی،ہوتہ اور قبولہ فیڈرز سے ساڑھے نو بجے صبح سے ڈیڑھ بجے دوپہر تک،132KVجمال دین والی گرڈ اسٹیشن سے منسلک 11KVبدلی شریف فیڈر سے صبح ساڑھے سات بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک، 132KVکہروڑ پکا گرڈ اسٹیشن سے منسلک 11KVفیکٹری،سٹی ون،گوٹھ بہار اورفتح شاہ فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے اڑھائی بجے دوپہرتک ،132KVخان بیلہ گرڈاسٹیشن سے منسلک 11KVشہیدانی شریف، ملکانی، سٹی خان بیلہ، مڈ رانجھا، پکالارن، سٹی جًن پور، فتح پور کمال، ہارون آباد، تھل حمزہ اور حمید آبادفیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے چار بجے دوپہر تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں