انسدادخسرہ مہم کے سلسلے میں بہاؤ الدین زکریاؒ کے عرس میں شریک زائرین کیلئے متعدد ٹیمیں تشکیل

منگل 16 اکتوبر 2018 18:34

ملتان۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) محکمہ صحت کی جانب سے انسدادخسرہ مہم کے سلسلے میں حضرت بہاؤ الدین زکریاؒ کے عرس میں شریک زائرین کیلئے متعدد ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، فوکل پرسن برائے انسداد خسرہ مہم ڈاکٹر ظفرعباس نے اس سلسلے میں کہاہے کہ خسرہ اور پولیو سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کیلئے کل 15ٹیمیں مزار او رمضافات میں کام کررہی ہیں جبکہ میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا ہے، اس میڈیکل کیمپ میں2مرد ڈاکٹرز اور ایک لیڈی ڈاکٹر بھی موجود ہے، کیمپ میں مریضوں کا فری معائنہ اور فری ادویات بھی دی جارہی ہیں جبکہ خسرہ کی ویکسی نیشن بھی لگائی جارہی ہے،انہوںنے کہا کہ عرس کی تقریبات میں بھی متعدد بار خسرہ مہم بار ے اعلانات کروائے گئے ہیں تاکہ دوسرے صوبوں سے آنے والے لوگ بھی اس مہم سے مستفید ہوسکیں،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عطاء الرحمن نے بتایا کہ خسرہ مہم کے پہلے روز 65720بچوں کو خسرہ کی ویکسی نیشن لگائی گئی اور مقرر ہ ہدف باآسانی اور کامیابی سے حاصل کرلیا گیا، مہم دوسرے روز بھی بھرپور طریقے سے جاری ہے اور اب تک پورے ضلع سے کوئی ناخوشگوار واقعہ رپورٹ نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں