شہر کو کلین و گرین بنانے کے لیے مہم کا آغاز کردیا ہے،چیئرمین پی ایچ اے

جمعرات 18 اکتوبر 2018 21:10

ملتان۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) چیئرمین پی ایچ اے اعجازحسین جنجوعہ نے کہا ہے کہ شہر کو کلین اورگرین بنانے کیلئے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے ساتھ مشترکہ مہم کا آغاز کیا جارہاہے جس کے تحت درختوں کی شجرکاری اورصفائی کے حوالے سے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

آج یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ مطلوبہ اہداف کے حصول کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کوساتھ لے کر چلیں گے اور شجرکاری مہم پارکس، گرین بیلٹس ،قبرستانوں، سکولوں ودیگر مقامات تک پھیلائی جائے گی۔

چیئرمین پی ایچ اے نے کہاکہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق صفائی و شجرکاری میں اضافہ کیلئے بھرپور جوش وجذبہ سے کام کریں گے جس کاآغاز کردیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ مختلف فلاحی تنظیمیں اورمخیر حضرات شجرکاری کے سلسلے میں آگاہی مہم چلائی جاائے گی جس کے تحت 50ہزار سے زائد مقامی درخت لگائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں