میپکو نے ملتان کے دوپلازوں میں بجلی چوری پکڑلی

اتوار 18 نومبر 2018 23:00

ملتان ۔18نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) ملتان میں بڑی بجلی چوری پکڑی گئی ۔ سپرنٹینڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد عمر لودھی اور ایگزیکٹو انجینئر کینٹ ڈویژن محمد علی یاسر نے ٹیم کے ہمراہ کینٹ میں نجی پلازوں پر چھاپہ مارکر بجلی چوری پکڑلی ۔ حسن پروانہ سب ڈویژن کے زیر انتظام بلقیس پلازہ اور افشار پلازہ میں ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری پکڑی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

دونوں پلازوں میں کثیر تعداد میں انٹرنیٹ کیفے قائم ہیں ۔ دونوں عمارتوں کے کنکشنز منقطع کردئیے گئے ۔6دوکانوں کے میٹر زاور ڈائریکٹ سپلائی کیلئے استعمال ہونے والی پی وی سی قبضہ میں لے لی گئی ۔ ایکسین کینٹ ڈویژن کے مطابق بجلی چوری میٹروں میں خرابی کرکے اور ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے کی جارہی تھی تمام تاریں اور میٹرز قبضہ میںلے لئے گئے ہیں ۔ جرمانے اور مقدمات کا اندراج بعد از انکوائری کیاجائیگا تاہم لاکھوں روپے مالیت کے جرمانے عائد کئے جانے کی توقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں