خصوصی افراد کو کم قیمت پر الیکٹرک وہیل چیئرز فراہم کرنے کامنصوبہ

بدھ 19 دسمبر 2018 17:02

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) خصوصی افراد کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم سوسائٹی فارسپیشل پرسنز نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے تعاون سے خصوصی افراد کے لیے الیکٹرک وہیل چیئررتیارکرے گی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کی چیئرپرسن زاہدہ حمید قریشی نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایس پی نے الیکٹرک وہیل چیئرکی تیاری کایونٹ پہلے ہی قائم کررکھا ہے جہاں خصوصی افراد کی ضروریات کو مدنظررکھتے ہوئے وہیل چیئرز تیار کی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت کامقصد یہ ہے کہ یہ وہیل چیئرز کم خرچ پرتیار کی جاسکیں۔انہوں نے کہاکہ درآمدشدہ الیکٹرک وہیل چیئر کی قیمت ایک لاکھ 25ہزار روپے ہے ۔تاہم اس انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے اب پہلے سے تیارکی جانے والی ان وہیل چیئرز کو اپ گریڈ کردیں گے۔ہمیں امید ہے کہ ہم یہ وہیل چیئرز 30سے 35ہزار روپے میںتیارکرلیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں