شہرکے مرکزی چوکوں اوربازاروں کوخوبصورت بنانے کے لئے کام شروع کردیاگیا

بدھ 16 جنوری 2019 23:48

ملتان ۔16جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) ضلعی انتظا میہ ملتان اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر کے مر کز ی چو کو ں اوربا زا رو ں کو دید ہ زیب بنانے کیلئے بیو ٹیشن پلا ن کے تحت خصوصی صفا ئی مہم کاآ غاز کر دیا ہے اس سلسلے میں گز شتہ روز ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جا نب سے عید گا ہ،شمس آباد چو ک تا چو نگی نمبر 9 چو ک کو پا نی سے دھو کر سٹر کو ں کی خصوصی صفا ئی کی گئی ۔

عملہ صفا ئی نے بھا ری مشینر ی کے ساتھ سٹر کو ں کے کنا ر ے ملبہ جا ت اور کورا کرکٹ اٹھا کر گر ین بیلٹس کی بھی صفا ئی کی ۔

(جاری ہے)

صفا ئی آپر یشن کی نگر انی منیجر دا ئود مکی نے کی جبکہ ڈ پٹی منیجر آ پریشن انوار الحق نے بر یفنگ دی ۔ اس موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے منیجر آ پر یشن دائود مکی نے کہا کہ شہر کو خو بصو ر ت بنا نے کیلئے تمام مر کز ی مقاما ت اور داخلی راستو ں پر خصوصی صفا ئی آ پر یشن کیا جا رہا ہے تاکہ شہر یو ں کو تبد یلی نظر آئے ۔

گنجان آ با د یونین کو نسلز اور بڑی رہا ئشی کالو نیو ں میں ڈ بل شفٹ میں عملہ صفا ئی تعینا ت کیا جا ئے گا تا کہ شا م کے اوقا ت میں بھی گند گی اور کو ڑا کر کٹ صا ف کیا جا سکے ۔دائود مکی نے مزید کہا کہ اگلے مرحلے میں تعلیمی ادارو ں اور ہیلتھ مر اکز کے رو ٹس پر صفا ئی آ پر یشن کیا جا ئے گا ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں