شہر بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں میں صفائی و ستھرائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنائیں گے، ناصر شہزاد

جمعہ 18 اکتوبر 2019 00:13

ملتان ۔17 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سی ای او ناصر شہزاد ڈوگر نے کہا ہے کہ مارکیٹوں اور بازاروں میں صفائی کے بہترین انتظامات کے لئے پلان ترتیب دے دیا ہے تاجر مسائل کی نشاندہی کریں بروقت مسائل حل کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستا ن انجمن تاجران ملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ کی قیادت میں تاجر رہنمائوں کے وفد سے کی گئی ملاقات میں کیا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ شہر بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں میں صفائی و ستھرائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنائیں گے اس موقع پر دیگر تاجر رہنماشیخ عثمان، ملک منیر آرائیں، رانا ارشاد ، چوہدری الیاس، ڈاکٹر غلام شبیر، وہاج قریشی، محمد ایوب خان، شیخ زیشان، شیخ محمد اقبال ، مرزا اسامہ ، محمد شبیر، چوہدری سلیم، حکیم قسور، چوہدری جاوید، چوہدری شہباز کے علاوہ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے منیجر آپریشن دائود مکی، ڈپٹی منیجر آپریشن انوارالحق، عثمان خورشید بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر انجمن تاجران ملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ نے انہیں گلگشت کالونی ، گول باغ ، حرم گیٹ، بوہڑ گیٹ ، شاہین مارکیٹ ودیگر علاقوں میں جگہ جگہ پڑے گندگی کے ڈھیروں اور سینیٹری ورکرز کی غیر حاضری بارے مسائل سے آگاہ کیاجس پر سی ای او نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں