واسا ملازمین کا بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کشمیریوں سے اظہاریکجہتی

جمعہ 22 نومبر 2019 19:56

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت اور مسلسل لاک ڈاؤن کے خلاف مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز واسا میں افسران اور ملازمین نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا واسا ہیڈ آفس شمس آباد سمیت تمام ذیلی دفاتر اور فیلڈ میں افسران و ملازمین نے بازوں پر سیاہ پٹیاں جن پر ' آئی ایم کشمیر' درج تھا باندھ کر فرائض سر انجام دیے اس موقع پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ نسیم خالد چانڈیو نے کہا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں 110 روز سے مسلسل لاک ڈاؤن کرکے بدترین دہشت گردی کا مظاہرہ کر رکھا ہے مقبوضہ وادی میں کرفیو کی وجہ سے لوگوں کا ہسپتالوں تک پہنچنا ناممکن بنا دیا گیا ہے اور عالمی برادری کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کو نظر انداز کر رہی ہے انہوں نے مسلم امہ کو اس صورتحال پر بھرپور اتحاد کا مظاہرہ کرکے کشمیریوں کو بھارتی ظلم سے نجات دلوانے کا مطالبہ کیا

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں