معروف دانشور اورصحافی شبیرحسن اخترکی برسی کل منائی جائے گی

جمعرات 23 جنوری 2020 17:38

ملتان ۔23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) ناموردانشوراورصحافی شبیرحسن اخترکی 13ویں برسی کل منائی جائے گی ۔شبیرحسن اختر یکم ستمبر1928ء کو جام پورمیں پیدا ہوئے ۔ان کے والد کیفی جام پوری کاشمارنامورشعراء میں ہوتاتھا۔

(جاری ہے)

شبیرحسن اخترنے جام پورسے میٹرک کیا ،1956ء میں بی اے اور1962ء میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اردوکیا۔شبیرحسن اخترنے 1961ء سے 1990ء تک روزنامہ امروزمیں نیوزایڈیٹراورمیگزین انچارج کی حیثیت سے خدمات انجام دیں ۔امروزکی بندش کے بعد وہ سرائیکی ریسرچ سنٹرسے وابستہ ہوئے اورتحقیقی کام بھی کیا۔ان کی 4کتابیں شائع ہوئیں جن میں ملتان اردوکی جنم بھومی قابل ذکرہے۔شبیرحسن اختر24جنوری 1907ء میں دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں