ملتان میں یتیم خانہ قائم کرنے کافیصلہ

جمعرات 23 جنوری 2020 22:54

ملتان ۔23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) حکومت پنجاب نے ملتان میں یتیم خانہ قائم کرنے کافیصلہ کیاہے۔اس حوالے سے عملی اقدامات جلد کئے جائیں گے۔ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر پنجاب ڈاکٹرعائشہ سعدیہ نے اپنے دورہ ملتان کے موقع پربتایاکہ یتیم بچوں کیلئے ملتان میں رہائشی ادارے کی کمی محسوس کی جارہی ہے۔یتیم بچے ہماری توجہ کے مستحق ہیں ۔

ماضی میں اس اہم مسئلے کونظراندازکیاگیا۔وہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے دفترمیں 2004ء میں اونٹ ریس سے بازیاب کئے گئے 8بچوں میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہی تھیں ۔ان بچوں میں 72،72ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے گئے ۔ڈاکٹرعائشہ سعدیہ نے مزیدکہاکہ ملتان میں یتیم بچے اوربچیوں کے لئے کوئی پناہ گاہ نہ ہوناسابق حکومت کی غفلت کامنہ بولتاثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرعائشہ سعدیہ نے سوشل ویلفیئر کے ذیلی اداروں دارالامان ،دارالفلاح ،انسداد تشددمرکز برائے خواتین اورمنشیات بحالی مرکز کادورہ کیا اوردارالامان میں مقیم 20خواتین سے بات چیت بھی کی ۔ادارے کی انچارج کومل اعجاز کودارالامان میں مزید اقدامات کی ہدایت کیں ۔اس موقع پرانہوںنے بتایاکہ آئندہ چند ماہ میںدارالامان کئی نئی عمارت کی تعمیر مکمل ہوجائے گی ۔خواتین وبچوں کووہاںمنتقل کردیاجائے ۔اس موقع پرڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رائے اختراظہر ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر ملک یونس وینس سمیت دیگرممبرموجودتھے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں