مسائل کے حل میں تاجر برادری کی سپورٹ اور مثبت کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، جاوید اختر

بدھ 23 ستمبر 2020 15:07

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود سے مرکزی انجمن تاجران کینٹ کے وفد نے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر کمشنر ملتان نے تاجران کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ معاشی ترقی میں تاجربرادری کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔

(جاری ہے)

مسائل کے حل میں تاجر برادری کی سپورٹ اور مثبت کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

حکومت تاجروں کو ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کررہی ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت کو انتہائی مجبوری میں سخت فیصلے کرنے پڑے لیکن وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو تاجروں کے مسائل کا ادراک ہے۔ وفد میں شیخ شفیق، غضنفر ملک،اصغر امین،ظفر اقبال خان،کلب عابد خان اور خواجہ دلشاد احمد موجود تھے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں