کمشنرملتان کا لینڈ ریکارڈ سنٹر کا اچانک دورہ، عمارت کی خستہ حالی پر سخت برہمی کا اظہار

بدھ 30 ستمبر 2020 13:43

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) کمشنرملتان ڈویژن جاوید اختر محمودنے شہریوں کی شکایت کے ازالے کیلئے لینڈ ریکارڈ سنٹر کا اچانک دورہ کیا۔کمشنر نے لینڈ ریکارڈ بلڈنگ کی خراب حالت پر سخت برہمی کا اظہارکیا۔ اس موقع پر کمشنر جاویداختر نے اراضی ریکارڈ سنٹرز کے انچارج کو وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ افسران قبلہ درست کریں اور وہ سرکاری عمارتوں کی حفاظت بھی ذاتی گھر کی طرح کریں۔

انہوں نے کہاکہ پانی کی نکاسی کا مناسب نظام نہ ہونا ڈینگی کی افزائش کا سبب بنتا ہے۔کمشنر جاوید اختر محمود نے چھت پر جاکر پانی کی ٹینکی کو بھی چیک کیا۔ کمشنر جاوید اختر سنٹر میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر سخت برہم ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ سنٹر انچارج کی غفلت نے ساری عمارت خراب کردی ہے۔

(جاری ہے)

کمشنرملتان نے ڈی جی لینڈ ریکارڈ سنٹر کو سنٹروں کی حالت بارے آگاہ کرنے کا حکم دیدیا۔

جاویداختر نے کہا کہ کرپشن اور سرخ فیتہ کلچر کا خاتمہ حکومت کی ترجیح ہے، تمام افسران عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔کمشنرجاوید اخترنے کہا کہ لینڈ ریکارڈ سنٹر میں کرپشن کی شکایت پر پورا عملہ گھر بھیج دوں گا، شہریوں کے لئے سایہ دار انتظار گاہ، واش رومز اور ٹھنڈے پانی کا انتظام یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے خواتین کے لئے الگ انتظار گاہ، واش رومز اور کائونٹر مقرر کرنے کا حکم بھی دیا۔ اس موقع پر کمشنر جاوید اختر نے شہریوں سے گفتگو کی اوران کے مسائل دریافت کئے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں