آٹھ کنال سے زائدرقبہ پرای خدمت سنٹرنے کام شروع کردیا،78محکموں کی 34خدمات فراہم کی جائیں گی

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 17:17

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : جنوبی پنجاب کے دل اور شہر اولیا ملتان کو ڈیجیٹلائزیشن کی شاہراہ پر گامزن کر دیا گیا ہے جب کہ اراضی ریکارڈ سنٹر کے قریب 8 کنال سے زائد رقبہ پر تعمیر کئے گئے ای خدمت سنٹر نے کام شروع کر دیا ہے۔گزشتہ روزڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ای خدمت سنٹر کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو منیجر ای خدمت سنٹر عبدالروف نے بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ ای خدمت سنٹر میں 78 مختلف خدمات شہریوں کو فراہم کی جارہی ہیں،34 خدمات کنسٹرکشن اور 9 خدمات ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے فراہم کی جارہی ہیں۔ای خدمت سنٹر میں تمام نظام کمپیوٹرائزڈ ہے۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا 55 اہلکاروں پر مشتمل سٹاف شہریوں کو سروس فراہم کررہا ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں کو صوبائی اور وفاقی دونوں محکموں سے متعلق تمام سروسز فراہم کرنے کے لئے 24 کا?نٹرز قائم کئے گئے ہیں۔

ای خدمت سنٹر کی تعمیر پر 15کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ای خدمت سنٹر میں ڈومیسائل،برتھ،میرج سرٹیفکیٹ جاری کئے جاتے ہیں،لرنر ڈرائیونگ لائسنس،نقشہ جات، روٹ پرمٹ،گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کی سروس دی جارہی ہے،نقشہ،بجلی، گیس کے کنکشن اور ضمانت کے لئے فرد ملکیت بھی ای خدمت سنٹر سے جاری کی جارہی ہیں۔ڈپثی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ پبلک سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کے لئے ای خدمت سروس کا قیام ایک انقلابی قدم ہے۔

ای خدمت سنٹر میں سروسسز کی فراہمی میں وقت کی بچت ہوگی اور تمام پبلک سروس فراہم کرنے کے کا?نٹرز کھولے جائیں گے،شہریوں کو ڈومیسائل، لائسنس وغیرہ تیار ہونے پر میسج کے ذریعے آ گا کر دیا جائے گا۔ای خدمت سنٹر انتظامیہ کو ہدایت کردی ہے کہ دوسری بار شہری کو سنٹر نہ آنا پڑے۔شہری کو مطلوبہ ڈاکومنٹ کورئیر سروس کے ذریعے گھر فراہم کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع ملتان پاکستان کا پہلا ضلع ہے جہاں ای فائلنگ سسٹم بھی لانچ کر دیا گیا ہے اور ای فائلنگ سسٹم کے حوالے سے مختلف محکموں کی ٹریننگ شروع کر دی گئی ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ پیپر لیس سٹم کو اپنایا جائے اس سے ای فائلنگ سے درخواست،رجسٹر یا فائل گم ہونے کے خدشات ختم ہو جائیں گے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں