سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے 12ربیع الاول کا ٹریفک پلان جاری

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 19:45

ملتان۔16اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2021ء) :سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔ 12 ربیع الاول کے جلوس کے دوران گھنٹہ گھر چوک، اندرون حسین آگاہی، دولت گیٹ چوک، دہلی گیٹ چوک ، پاک گیٹ چوک ، حرم گیٹ چوک، چوک شہیداں، شاہین مارکیٹ چوک، بوہڑ گیٹ چوک اورڈیرہ اڈہ چوک ہمہ قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہیں گے ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق شہر کے تمام اہم پوائنٹس پر ٹریفک وارڈنز کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر ملتان کی طرف سے ٹریفک وارڈنز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اپنے ڈیوٹی پوائنٹ پر نمایاں ہو کر ڈیوٹی سرانجام دیں اور شہریوں کو متبادل روٹس کے متعلق آگاہ کریں ۔ٹریفک پولیس کی طرف سے شہریوں سے بھی التماس کی گئی ہے کہ متبادل روٹس اختیار کریں۔ اور اپنے سفر کو محفوظ بنانے کے لیے ٹریفک قوانین کا احترام کریں ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں