حکومت چینی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے اسسٹنٹ کمشنرز کے تاجروں کو ناجائز چالانوں سے روکا جائے ، نوید چغتائی

اتوار 24 اکتوبر 2021 20:55

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر خواجہ محمد حسین سینئر نائب صدر سہیل طفیل نائب صدر نوید چغتائی نے کہا ہے کہ حکومت چینی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے اسسٹنٹ کمشنرز کے تاجروں کو ناجائز چالانوں سے روکا جائے اور حقیقی معنوں میں قیمتوں کے تعین اور نفاذ کے لیے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت یقینی بنائے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ مارکیٹوں میں تاجروں کو اسسٹنٹ کمشنرز چینی نرخوں کے نام پر ناجائز ہراساں و تنگ کررہے ہیں اور چالان مہم چلا رکھی ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ اس جانب توجہ دیاور تاجروں کو ناجائز تنگ کرنے والے افیسران کو روکا جائے اور انہیں تاجروں کا جائز منافع کے عوض چینی فروخت کی اجازت دی جائے

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں