تمام شہری ڈینگی سے بچاؤ بارے ہدایات پر عمل کریں تاکہ وبا کا خاتمہ کیا جا سکے۔طارق اعوان

ہفتہ 2 جولائی 2022 16:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2022ء) ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ جنوبی پنجاب طارق اعوان نے کہا ہے کہ ڈینگی سرویلنس میں تیزی لائی جارہی ہے اور شہریوں کو ڈینگی سے بچنے کے لئے حفاظتی تدابیر بارے آگاہی دی جارہی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے چونگی نمبر 9پر انسداد ڈینگی کے سلسلے میں آگاہی واک سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

طارق اعوان نے مزید کہاکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب نے تمام سرکاری محکموں کو ڈینگی سرویلنس میں اپنا فعال کردار ادا کرنیکی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام شہری ڈینگی سے بچاؤبارے ہدایات پر عمل کریں تاکہ وبا کا خاتمہ کیا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ ڈینگی بارے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اپنائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر میاں زاہد نے کہا کہ ڈینگی بخار میں مبتلا شہریوں کو سرکاری ہسپتالوں میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ایس او کوآرڈینیشن محمد احمد خان نے بتایا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب سیکرٹریٹ اور دیگر دفاتر میں اینٹی ڈینگی سپرے کرایا جارہا ہے۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر علی مہدی نے بتایا کہ شدید سردرد، بخار، فلو، جسم اور جوڑوں میں درد،جسم پر لال دھبوں کا ظاہر ہونا اور ناک اور منہ سے خون جاری ہونا ڈینگی کی علامات میں شامل ہے۔

ڈاکٹر عطاالرحمان نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ڈینگی کے علاج اور ٹیسٹ کی مفت سہولیات دستیاب ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گھروں، دکانوں اور دفاتر میں کسی بھی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیا جائے تاکہ ڈینگی لاروا نہ پنپ سکے۔واک کے اختتام پر شہریوں میں ڈینگی بارے آگاہی پر مبنی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں