ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پوری استعداد کار سے صفائی کی حالت میں بہتری لائے ،کمشنرملتان مریم خان

جمعہ 29 مارچ 2024 14:48

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) کمشنر ملتان مریم خان نے کہا ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پوری استعداد کار سے صفائی کی حالت میں بہتری لائے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اندرون شہر صفائی کا جائزہ لینے کے لیے دورے کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

کمشنر نے اندرون شہر گلیوں میں پیدل چل کر صفائی چیک کی اور شہریوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی افسران کو موقع پر طلب کیا۔کمشنر نے واسا کو گٹروں کے ٹوٹے ڈھکن تبدیل اور،نکاسی آب یقینی بنانے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں