ملتان میں حالیہ بارش کے بعد آپریشن کلین اپ کا آغاز

ہفتہ 27 اپریل 2024 14:46

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب کی ہدایت پر حالیہ بارش کے بعدملتان میں آپریشن کلین اپ کا آغاز کردیا گیا،شہر بھر کےسیوریج نالوں اور شاہراہوں سے نکاسی آب کیلئے کوڑا کرکٹ اٹھایا جا رہا، کیچڑ اور گردو غبار کے خاتمہ سمیت فلتھ ڈپوز کی کلئیرنس بھی کی جا رہی۔

اس سلسلے میں ہفتہ کے روز ملتان ویسٹ میجمنٹ کے صفائی عملہ کی جانب سے شہر بھر کے سیوریج نالوں اور شاہراہوں سے نکاسی آب کیلئے مکینکل سویپر اور جدید مشینری کے ذریعےکوڑا کرکٹ اٹھایا گیا۔بھاری مشینری کے ذریعے کیچڑ اور گردو غبار کا خاتمہ کیا گیا جبکہ جدید ترین ویکیوم سویپر کے ذریعے ڈیوائڈرز کی صفائی ستھرائی کی گئی۔سی ای او نے نشیبی علاقوں میں فوری صفائی کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹی نالیوں اور سیوریج لائنوں سے کوڑا اٹھاکر نکاسی آب یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ عملہ صفائی کی ویسٹ کولیکشن کی روزانہ کی شرح میں اضافہ ترجیح ہونی چاہیے،ناقص کارکردگی اور غیر حاضر عملہ کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ دستیاب وسائل میں ملتان شہر کو زیرو ویسٹ کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی،شہری صفائی سے متعلق شکایات کنٹرول روم نمبر 1139 پر درج کراسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں