ڈپٹی کمشنر کا مچھلی منڈی میں دکان پرگیس سلنڈر دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فوری جائے وقوعہ کا دورہ

منگل 30 اپریل 2024 21:52

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائر رضوان قدیر نے مچھلی منڈی میں دکان پرگیس سلنڈر دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فوری جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی نگرانی میں امدادی کاروائیوں کو مکمل کرایا اور واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے شفاف انکوائری کے احکامات بھی جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گرم موسم کے باعث گیس سلنڈر دھماکوں کے واقعات میں اضافہ تشویش ناک ہے ۔محکمہ سول ڈیفنس اور پولیس کو ناقص گیس سلنڈر استعمال کرنے والی دکانوں اور کمرشل گاڑیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں