ملتان،گھر سے 450 شراب کی بوتلیں برآمد، ملزمہ نے ایس ایچ او سمیت 5 اہلکاروں کو پکڑوا دیا

پیر 13 مئی 2024 16:48

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) ملتان پولیس نے شراب فروشی میں ملوث ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔سی پی او صادق علی ڈوگر کے مطابق نیو ملتان کے علاقے میں 1 مکان سے 450 شراب کی بوتلیں پکڑی گئیں۔

(جاری ہے)

مکان سے شراب فروخت کرنے والی خاتون خدیجہ کو بھی گرفتار کیا گیا۔ملزمہ نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ اس نے یہ شراب ایس ایچ او تھانہ ممتاز آباد رانا اصف سے 7 لاکھ روپے میں خریدی ہے۔ملزمہ کے بیان پر ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں