تمام وسائل بروئے کار لا کر پولیس لائن میں موجود سرکاری گاڑیوں کی دیکھ بھال یقینی بنائی جائے،کیپٹن( ر)محمد سہیل چوہدری

پیر 13 مئی 2024 18:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چوہدری نے کہا ہے کہ تمام وسائل بروئے کار لا کر پولیس لائن میں موجود سرکاری گاڑیوں کی دیکھ بھال یقینی بنائی جائے۔یہ بات انہوں نے سوموار کےروز سرکاری گاڑیوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔ریجنل پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے اور اس میں کسی قسم کی غفلت نہ کی جائے ۔

(جاری ہے)

ایم ٹی او ریجنل آ فس ملتان محمد اشفاق بھٹہ نے آ ر پی او کو گاڑیوں بارے تفصیل سے بریف کیا ۔ انہوں نے گاڑیوں کی مناسب دیکھ بھال کرنے پر ایم ٹی سٹاف کے ڈرائیوروں کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام بھی دینے کا اعلان کیا اور گاڑیوں کی مکمل صفائی ستھرائی رکھنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر اے ایس پی یو ٹی محمد وقار ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نمرین منیر ودیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں