ملتان،450 بوتل شراب برآمد، خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار

پیر 13 مئی 2024 19:45

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) پولیس نے نیو ملتان کے ایک مکان سے 450 بوتل شراب کی پکڑی اور ساتھ ہی ایک خاتون کو بھی گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملتان پولیس کے مطابق خاتون شراب کی فروخت میں ملوث ہے، جس نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ اس نے یہ شراب ایس ایچ او تھانہ ممتاز آباد رانا آصف سے 7 لاکھ روپے میں خریدی تھی۔ملتان پولیس کے مطابق خاتون ملزمہ کی نشاندہی پر ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں