این اے 148میں ضمنی الیکشن : یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی کا پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ بیرسٹر ملک تیمور سے مقابلہ

ہفتہ 18 مئی 2024 18:33

این اے 148میں ضمنی الیکشن  : یوسف رضا گیلانی  کے بیٹے علی قاسم گیلانی کا  پی ٹی آئی کے  حمایت یافتہ بیرسٹر ملک تیمور سے مقابلہ
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 148 میں ضمنی الیکشن 19 مئی کو ہو رہا ہے۔اس نشست پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی (پاکستان پیپلز پارٹی )اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے بیرسٹر ملک تیمور میں مقابلہ ہے۔ یہ نشست حالیہ عام انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کے سینیٹر منتخب ہونے پر خالی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق انتخابی مہم جمعہ کی رات ختم ہو گئی اور پولنگ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔حلقے میں مسلم لیگ کی جانب سے کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا گیااورپارٹی کی جانب سے قاسم گیلانی کی حمایت کی جا رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے این 148 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔ حلقے کے تمام پولنگ سٹیشنوں پر انتخابی مٹیریل کی ترسیل کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر ملتان کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے ملتان پبلک سکول میں قائم مرکزی الیکشن آفس کا دورہ کیا ۔ ریٹرننگ افسر این اے 148محمد سیف نے الیکشن مٹیریل ترسیل اور پولنگ سکیم پرانہیں‌ بریفنگ دی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں