میپکو، ایک روزمیں‌127بجلی چورپکڑے گئے ،95کے خلاف مقدمات درج ،57لاکھ روپے سے زائد جرمانہ

اتوار 19 مئی 2024 21:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر رانا محمد ایوب خان کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ میپکو ٹیموں نے ایک روز میں مزید 127افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا۔ مختلف علاقوں کے پولیس اسٹیشنوں میں 95 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔ 57 لاکھ 86 ہزارروپے سے زائد جرمانہ عائد،6 لاکھ19 ہزار روپے سے زائد جرمانہ موقع پر وصول کر لیا گیا۔

ایکسین شاہ رکن عالم ڈویژن محمد ثاقب انعام کی سربراہی میں ایس ڈی او شاہ رکن عالم سب ڈویژن ملتان محمد عارف سیال اور ٹیم نے 2افراد کو ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا۔مخدوم پور سب ڈویژن کی ٹیم نے ایک نادہندہ زرعی صارف کو ٹرانسفارمر کے ایل ٹی بشز سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا۔

(جاری ہے)

نادہندہ زرعی ٹیوب ویل صارف کے ذمہ 7لاکھ روپے سے زائد واجبات ہیں اور کنکشن منقطع ہے۔

احمد پور لمہ سب ڈویژن صادق آباد کی ٹیم نے 2افراد کو میٹر ٹرمینل کے ذریعے ڈائریکٹ تاروں سے ہونے والی بجلی چوری پکڑ ی۔رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ایک روز میں 4 کروڑ97 لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کی گئی۔ 18 مئی2024ء کوملتان سرکل میں 15بجلی چوروں کو743721روپے جرمانہ عائد کیا گیااور15مقدمات کااندراج ہوا۔ڈی جی خان سرکل میں 8صارفین 277640 روپے جرمانہ عائد اور8مقدمات درج،وہاڑی سرکل میں 13صارفین کو598703روپے جرمانہ عائداور2مقدمات درج، بہاولپور سرکل میں 19صارفین کو1131820روپے جرمانہ عائداور7ایف آئی آرز درج،ساہیوال سرکل میں 21 صارفین کو1292994روپے جرمانہ عائداور21مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں 21صارفین کو350000 روپے جرمانہ عائد اور9 مقدمات درج،مظفرگڑھ سرکل میں 15صارفین کو364820 روپے جرمانہ عائد اور9مقدمات درج،بہاولنگر سرکل میں 6صارفین کو610000 روپے جرمانہ عائداور6ایف آئی آرز درج، خانیوال سرکل میں 9 صارفین کو417274روپے جرمانہ عائد کیا گیا او ر6 مقدمات کا اندراج ہوا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں