این اے 148ضمنی الیکشن،پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی85863 ووٹ لے کر کامیاب

پیر 20 مئی 2024 09:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 ملتان 1کے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی 33509 ووٹوں کی برتری سے جیت گئے۔

(جاری ہے)

این اے 148 کے ضمنی انتخاب کے کل 275 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج جاری کر دیے گئے جن کے مطابق پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی 85863ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے،سنی اتحاد کونسل کے امیدوار بیرسٹر تیمور الطاف 52354 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر،تحریک لبیک پاکستان کے ملک اظہر احمد سندیلہ2242 ووٹ لیکر تیسرے اور آزاد امیدوار روبینہ اختر 629 ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر رہیں۔

جماعت اسلامی کے امیدوار عاطف عمران نے 381،آزاد امیدوار خالد جاوید وڑائچ نے375اور آزاد امیدوار امجد حسین نے 314 ووٹ حاصل کیے۔حلقے میں کل ووٹوں کی تعداد 444231 ہے،ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد 142158 رہی جبکہ1223 ووٹ مسترد ہوئے ، ٹرن آوٹ 32.28 فیصد رہا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں