نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس بیٹ 22 ایم فور کاایمرسن یونیورسٹی میں روڈ سیفٹی سیمینار

بدھ 22 مئی 2024 16:59

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس بیٹ 22 ایم فور کی جانب سے ایمرسن یونیورسٹی میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس سلطان چوہدری ،ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی کے وژن کےمطابق ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل زون 2شاہدجاوید کی ہدایت پرسیکٹر کمانڈرایم فور فراست علی بھنڈر کےحکم پر بیٹ نمبر 22 کی جانب سے ایمرسن یونیور سٹی میں روڈ سیفٹی سیمینارکا انعقاد کیا گیا۔

جس میں وائس چانسلرایمرسن یونیورسٹی ڈاکٹر محمد رمضان ، رجسٹرار ڈاکٹر محمد فاروق، سیکٹر کمانڈر ایم فور فراست علی بھنڈر ڈی ایس پی محمد نعیم غوری ،ایڈ من افیسرمحمد سلیم شاہد کے علاوہ ایمرسن یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیمینار کے دوران سیکٹر کمانڈر ایم فور فراست علی بھنڈر نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ۔

انہوں نے موٹرسائیکلسٹ کےلئے ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے اور گاڑی چلاتے وقت سیٹ بیلٹ کے استعمال بارے آگاہی دی۔علاوہ ازیں انہوں نے نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹر ویز پرسفر کرنے والےمسافروں کی زندگیوں کومحفوظ بنانےکے لئے نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹرویز پولیس کی طرف سےکئے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی نعیم غوری نےکہاکہ حادثات سے بچنے کیلئے ہمیں بحیثیت قوم مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ روڈ سیفٹی پرعمل پیرا ہونا ہم سب کی ذمہ داری ہے،ہمیں ٹریفک قوانین کا احترام کرنا چاہیے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں