پشاور زلمی کے خلاف میچ کے نتیجے پر اداس نہیں،ہار سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔محمد رضوان

ہفتہ 24 فروری 2024 01:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2024ء) ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پشاور زلمی اور ہماری ٹیم کے مابین دلچسپ مقابلہ ہوا،پورا یقین ہے دونوں ٹیموں کے کھیل سے پورا پاکستان محظوظ ہوا،پشاور زلمی نے اچھا کھیل پیش کیا اور وہ جیت گئے،زلمی کے خلاف میچ کے نتیجے پر اداس نہیں ہوں ،ہار سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلے گئے میچ کے بعد منعقدہ تقریب میں کمینٹیٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

محمد رضوان نے کہا کہ میچ سیچویشن کے مطابق ہم نے پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ آرڈر میں کچھ تبدیلیاں کیں،ہم مقررہ ہدف پورا سکتے تھے جس کیلئے ہم نے آخری حد تک کوشش بھی کی،پشاور کی ٹیم اچھا کھیلی جس کیوجہ سے وہ جیت گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہم ہمیشہ سیکھتے رہتے ہیں ،پشاور کے خلاف میچ کے نتیجہ سے زیادہ اداس نہیں ہوں،ہار سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے،ایونٹ کے آئندہ میچز اپنی ٹیم کے حق میں نتائج حاصل کرنے کیلئے بھرپور تیاری کیساتھ میدان میں اتریں گے۔

اس موقع پر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان سلطانز کے خلاف ہماری شاندار جیت پر خوشی ہے،ایونٹ میں ایسی جیت پشاور زلمی کیلئے واقعی بہت ضروری تھی۔انہوں نے کہا ملتان سلطانز کے خلاف 170 سے 180 سکور کا ٹوٹل سیٹ کرنے پلاننگ کر کے میدان میں اترے تھے اور ہمارے بلے بازوں نے وہاں تک پہنچنے کے لیے اچھا کھیل پیش کیا، ہمارے باؤلرز نے بھی بہترین کارکردگی دکھائی،ہم نے میچ میں مختلف اوقات میں سیچویشن کے مطابق تبدیلیاں کیں،اگر ہم سے کیچ ڈراپ نہ ہوتے تو میچ کے نتائج مختلف ہوتے۔

پلیئر آف دی میچ پشاور زلمی کے کھلاڑی لیوک ووڈ نے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا میچ میں اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے اور ہر ممکن حد تک بہترین کارکردگی دینے کی کوشش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں ہم نے باؤلنگ میں کچھ زیادہ تجربے کیے اور اس کا اچھا نتیجہ نکلا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں